لیلی دختر حکیم انصاریہ اوسیہ،یہ وہ خاتون ہے جس نے اپنا نفس حضورِ اکرم کو ہبہ کردیاتھا،چنانچہ احمد بن صالح مصری نے انہیں ازواج النبی میں شمار کیاہے،لیکن اور
کسی نے ایسا نہیں کیا،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے،لیکن میں اسے تصحیف شمارکرتاہوں،کیونکہ جس خاتون نے اپنا نفس آپ کو ہبہ کردیاتھا، وہ انصاریہ اوسیہ تھیں اور
ان کے والد کانام خطیم تھاا،حکیم اور خطیم کی تجنیس لفظی سے ابوعمر کو غلطی لگی،اور خطیم کو حکیم سمجھ بیٹھے،واللہ اعلم۔