لیلی دختر قانف ثقفیہ،ابویاسر نے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے یعقوب بن ابراہیم سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نے
بن حکیم ثقفی سے (جوقرآن کے قاری تھے)انہوں نے ایک آدمی سے،جوعروہ بن مسعود کی اولاد سے تھااور جس کا نام داؤد تھااور جسے ام حبیبہ دختر ابوسفیان نے جنا
تھا،انہوں نے لیلی دخترِ قانف سے روایت کی،کہ وہ ان لوگوں میں شامل تھیں،جو حضورِ اکرم کی صاحبزادی ام کلثو م کے غسل کےوقت موجود تھیں، سب سے پہلے آپ نے
ازار،پھر اوڑھنی پھر قمیض پھر چادر دی،پھر انہیں آخری کپڑے میں لپیٹا، حضورِ اکرم دروازے کے پاس کھڑے تھے،اور کفن کے کپڑے ایک ایک دے رہے تھے، تینوں نے ذکر کیا
ہے۔