لیث ابنِ عباس،ابواحمدبن سکینہ صوفی نےابوغالب ماوردی سےمنادلتہً باسنادہ ابوداؤدسے،انہوں نےمحمدبن یحییٰ بن فارس سے،انہوں نے موسیٰ بن ہارون بردی سے،انہوں
نے ہشام بن یوسف سے، انہوں نےقاسم بن فیاض انباری سے،انہوں نے خلاد بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ہشام بن یوسف سے،انہوں نےقاسم بن فیاض انباری سے،انہوں نے خلاد
بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ابن المسیب سے،انہوں نےابن عباس سےروایت کی کہ ایک شخص بکربن لیث حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا،اوراعتراف
کیا،کہ اس نے ایک عورت سےچاردفعہ زناکیاہے، لیکن عورت نے انکارکیا،اورکہاکہ یہ جھوٹ بول رہاہے،حضوراکرم نے اسے دروغگوئی کی وجہ سے اَصّی (۸۰)کوڑے لگائے۔