لبابہ دخترابولبابہ انصاریہ،انہوں نے حضورِاکرم کی زیارت کی،ان سے مروی ہے کہ میں اپنے والد کے ساتھ رہتی تھی،وہ مجھے کہتاکہ اللہ اور اس کے رسول کے خائن کو
رسّی سے مسجد کے ستون کے ساتھ باندھ دے،ہم یہ واقعہ لبابہ کے والد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں،ایک دن ان کا بھائی رفاعہ بن عبدالمنذر ان کے قریب سے گزرا،میرے
والد نے اپنے بھائی کو آواز دی،ادھر آؤ مجھے تم سے کچھ کہنا ہے،رفاعہ نے کہا،میں تم سے اس وقت تک کلام نہیں کروں گا،جب تک کہ تمہیں اللہ اور اس کا رسول معاف
نہ کردیں،اس دَوران حضور نبی کریم نے میرے والد کے بارے میں دریافت فرمایا،تو لوگوں نے صورتِ حال بیان کی،آپ نے فرمایا،اگر وہ میرے پاس آجاتا،تو میں اس کے
بارے میں سوچ وبچار کرتا،آخر ذیل کی آیات نازل ہوئی۔
" یٰاَیُّھَا الذین اَمنوالاتخونواللہ والرسول " اور" اٰخرون مرجون لامراللہ" ابونعیم اور ابن مندہ نے ذکر کیا ہے۔