محمود بن احمد بن مسعود بن عبدالرحمٰن قونوی: کنیت آپ کی ابو الثناء اور لقب جمال الدین تھا عالم فاضل،جامع علوم عقیلہ و نقلیہ تھے۔علم اپنے باپ ابی العباس احمد شاگرد جلال الدین خبازی تلمیذ عبد العزیزی بخاری شاگرد فخر الدین محمد ما یمر غی سے اخذ کیا اور تدریس و افتاء کا کام دیا اور دمشق کے قاضی ہوئے۔کتاب منتہیٰ شرح مغنی فی الاصول،قلائد شرح عقائد،زہدۃ شرح عمدہ،خلاصۃ النہایہ حاشیۃ الہدایہ،تقریری شرح تحریر القدوری،تہذیب احکام القرآن،جمع بین و قفی ہلال والخصاف،اعجاز فی الاعتراض علی الادلۃ الشرعیہ،معتمدہ مختصر مسند ابی حنفیہ،معقتد شرح معتمد وغیرہ تسنیف کیں،علاوہ ان کے ایک مقدمہ رفع الیدین فی الصلوٰۃ تصنیف کیا اور اس میں اس بات کو ثابت کیا کہ رفعِ بدین مفس صلوٰۃ نہیں۔وفات آپ کی دمشق میں ۷۷۷ھ[1]یا ۷۸۱ھ میں ہوئی۔’’امیر کشورُ‘‘اور ’’روشن گہر‘‘ تاریخخ وفات ہے۔
1۔ ولادت ۷۰۰ھ سے قبل’’ہدیۃ العارفین‘‘(مرتب)
حدائق الحنفیہ