محمودبن احمدابی الحسن[1]:ابو المحامد کنیت،عماد الدین لقب تھا۔بڑے عالم فاضل،جامع معقول و منقول استاذ شمس الائمہ کردری تھے۔کتاب سلک الجواہر اور نشر الزواہر اور خلاصۃ المقامات تصنیف کیں،علاوہ ان کے ۵۹۷ھ میں ایک بڑی کتاب مستٰمی بہ خلاصۃ الحقائق در باب آثار ومواعظ و حکایات پچاس ابواب پر تصنیف کی،اس کتاب کے حق میں ابن قطلو بغانے کہا ہے کہ میں نے اس کو دیکھا ہے اور وہ ایسی کتاب ہے کہ زمانہ کی آنکھیں اس کے ثانی سے مکمل نہیں ہوئیں۔ وفات آپ کی ۶۰۷ھ میں واقع ہوئی۔’’صاحب ارشاد‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔فاریانی’’دستور الاعلام‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)