محمد بن عبید اللہ بن صاعد بن محمد شیخ الاسلام علاءالدین حارثی مروزی: مذہب و خلاف میں ائمۂ کبار و فضلائے نامدار میں سے تھے،سر خس میں[1]پیدا ہوئے اور مختلف علوم میں اشتعال کیا۔فقہ قاضی نسفی عبدالعزیز بن عثمان فضلی تلمیذ برہان الدین کبیر عبدالعزیز بن عمر بن مازہ سے پڑھی اور فقہ میں ایک کتاب مستمے بہ ’’عون‘‘ تصنیف کی۔وفات آپ کی مرو میں ۶۰۶ھ میں واقع ہوئی۔’’جامع کمالات‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ ولادت ذی الحجہ ۵۴۱ھ’’جواہر المضیۃ‘‘
(حدائق الحنفیہ)