محمود بن صدر السعید تاج الدین احمد بن صدر کبیر برہان الدین عبد العزیز بن عمر بن مازہ صاحب محیط برہانی: برہان الیدن لقب تھا،ائمہ کبار اور فقہاء نامدار میں سے امام مجتہد،اورع ،متواضع،عالم کامل،متجر ذاخر تھے۔ ابن کمال پاشا نے آپ کو مجتہدین فی المسائل میں سے شمار کیا ہے۔آپ کے آ باء و اجداد صدور علماء کبار میں سے گذرے ہیں۔علم اپنے باپ صدر السعید احمد اور چچا صدر الشہید عمرومتوفی۵۳۶ھ سے حاصل کیا اور آپ سے آپ کے بیٹے صدر الاسلام طاہر بن محمود نے اخذ کیا۔ آپ کی تصنیفات میں سے محیط برہانی چالیس مجلد اور ذخیرہ اور تجرید اور تتمۃ الفتاویٰ اور شرح جامع صغیر اور شرح ادب القضاء مصنفہ خصاف اور فتاویٰ و واقعات اور طریقۂ برہانیہ وغیرہ مشہور و معروف ہیں[1]
1۔ وفات حدود ۵۷۰ھ ’’معجم المؤلفین‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)