محیاہ دختر خالد بن سنان،ابو موسیٰ نے اجازۃً ابوالرجاء احمد بن محمد بن عبدالعزیز قاری سے،انہوں نے ابوبکر محمد بن احمد صفار سے ،انہوں نے محمد بن علی بن
عمرو سے،انہوں نے ابوبکر احمد بن ابراہیم جرجانی سے،انہوں نے محمد بن عمیر رازی سے،انہوں نے عمرو بن اسحاق بن علاء سے،انہوں نے اپنے دادا ابراہیم بن
علاءسے،انہوں نے ابومحمد قرشی ہاشمی سے،انہوں نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے ابن عمارہ سے،انہوں نے اپنے والد عمارہ بن حزن بن شیطان سےخالد بن سنان کا قصہ
بیان کیا ،کہ جب حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بعثت ہوئی،تو محیاہ دختر خالد آپ کی خدمت میں آئیں اور اپنا نسب بیان کیا،حضورِ اکرم نے اپنی چادر
بچھائی،اور خاتون کو اس پر بٹھایااور فرمایا کہ بنو ضیعہ کی یہ خاتون میری بھتیجی ہے،ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔