میمونہ دختر عبداللہ بن بنو یزید از بنو بلی،انہیں جعادرہ بھی کہتے تھے اور یہ لوگ بنو امیہ بن زید انصاری کے حلیف تھے،یہ ابن اسحاق کا قول ہے،اس خاتون کے
اسلام کا ذکر کیا ہے،اور ابن ِہشام نے ان کا نام لکھا ہے،یہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے کعب بن اشرف (یہودی)کے ان اشعار کا جواب لکھا،جو اس یہودی نے مقتولینِ بدر
کے سوگ میں تصنیف کئے تھے،جناب میمونہ کے اشعار کا پہلا شعر درج ذیل ہے۔
بَکت عینُ مَن یَسبکِی لِبَدرٍوَاَھلِہٖ وَعَتَلّت بِاَھلِیہِ لُوَیُّ بن غالب
(ترجمہ)جس کی آنکھیں بدراور اہل بدر پر روتی ہیں،و ہ روئیں،اور لوی بن غالب نے اپنے اہل نے اپنے اہل کے ساتھ کوئی کمی نہیں رہنے دی۔
غسانی نے ان کے ذکر سےابوعمر پر استدراک کیا ہے۔