میمونہ دختر کردم ثقفیہ،ان سے یزید بن مقسم نے روایت کی،ابویاسر نے باسنادہ عبداللہ سے انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے یزید بن ہارون سے،انہوں نے عبداللہ بن
یزید بن مقسم بن ضبتہ الطائفی سے روایت کی،کہ انہوں نے اپنی پھوپھی سارہ دختر مقسم سے،انہوں نے میمونہ دختر کردم سے سُناکہ انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کو مکے میں دیکھا،آپ اُونٹنی پر سوار تھے،اور میں اپنے والد کے ساتھ تھی،حضورِ اکرم کے ہاتھ میں کتاب کی طرح ایک درہ تھا،اور بدودرہ درہ کررہے
تھے۔
میمونہ کے والد نے حضوراکرم سے دریافت کیا،یارسول اللہ ! میں نے بوانہ کے مقام پر قربانی کرنے کی نذرمانی ہے،فرمایا،وہاں کوئی بت تو نہیں،انہوں نے کہا نہیں
یارسول اللہ ،فرمایا،اپنی نذر پوری کروفضل بن دکین نے عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن یعلی بن کعب ثقفی سے،انہوں نے یزید بن مقسم سے ،انہوں نے میمونہ سے روایت
کی،تینوں نےان کا ذکر کیا ہے۔