جمانہ دختر ابو طالب،حضور نے انہیں خیبر کی پیداوار سے تیس وسق غلّہ عطافرمایا تھا،اسے عما ر نے سلمہ سے،انہوں نے ابن اسحاق سے روایت کیا،ابو احمد عسکری نے عبداللہ بن سفیان حارث کے ترجمے میں لکھا ہے کہ ان کی والدہ جمانہ دختر ابو طالب تھیں،اور یہ وہی صاحب ہیں،جنہوں نے امامہ دختر زینب سے نکاح کیا تھا،لیکن صحیح روایت یہ ہے کہ حضورِ اکرم کی نواسی امامہ کی شادی مغیرہ بن نوفل بن حارث سے ہوئی تھی،جو عبداللہ بن سفیان کے چچا تھے،اور بقولِ زبیر بن بکار یہ جمانہ ام ہانی کی بہن تھیں،ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔