میمونہ دختر صبیح اور ایک روایت میں صفیح بن حارث سے،یہ خاتون ابوہریرہ کی والدہ تھی،طبرانی ان کا نام لکھا ہےلیکن اس حدیث میں جو ہم نے امیمہ کے ترجمے میں
لکھی ہے،ان کانام مذکور نہیں، ابومحمد بن قتیبہ نے لِکھا ہے کہ سعید بن صفیح سخت آدمیوں میں سے تھا۔
عبدالوہاب بن ابی حبہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے ،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے عبدالرحمٰن سے ،انہوں نے عکرمہ بن عمار سے،انہوں نے ابوکثیر سے،انہوں
نے ابوہریرہ سے روایت کی،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،خدا نے ایسا کوئی مومن پیدانہیں کیا،جس نے میرے بارے میں سُنا اور دیکھے بغیر مجھ سے محبت
نہ کی ہو،میں نے کہا،اے ابوہریرہ تجھے اس کا کیسے پتہ چلا،انہوں نے کہامیری ماں مشرکہ تھی اور میں اسے اسلام کی طرف بلاتاتھا،لیکن وہ مجھ سے لڑتی جھگڑتی
تھی،اور راوی نے ابوہریرہ کے اسلام کا بالتفصیل ذکر کیا ،اور جسے ہم ام ابوہریرہ کے ترجمے میں بیان کریں گے،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔