میمونہ دختر سعد جو حضورِ اکرم کی خدمت گزار تھی،ان کی حدیث کو ایوب بن خالد اور ہلال بن ابی ہلال نے روایت کیا ہے،اسماعیل بن علی وغیرہ نے باسنادہم محمد بن
عیسیٰ سے،انہوں نے علی بن خشرم سے،انہوں نے عیسیٰ بن یونس سے ،انہوں نے موسیٰ بن عبیدہ سے،انہوں نے ایوب خالد سے،انہوں نے میمونہ دختر سعد سے روایت کی،حضورِ
اکرم نے فرمایا،جو آدمی اپنے لباس میں غیر مناسب طور پر اپنی ازارکوزمین پر لٹکاتا ہے،اس کی مثال قیامت کے اس اندھیرے کی طرح ہوگی جس میں کو ئی روشنی کی
کرن نہ ہو،اور محمد بن ہلال نے اپنے والد سے ،انہوں نے میمونہ سے سُنا، حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس شخص نے روزے کو رات سے ملایا،تو روزہ رکھے
اور جس نے صبح کردی اور رات سے نہیں ملایا،وہ روزہ نہ رکھے،ابن ِمندہ اورابونعیم نے ذکر کیا ہے۔