مجنہ حبش،مسجد میں مقیم تھیں،حضورِاکرم کے عہد میں وفات پائی،یحییٰ بن ابی انیسہ نے علقمہ بن مرثد سے،انہوں نے ایک مدنی سے روایت کی،کہ ایک مدنی خاتون مسجد میں
مقیم تھیں،کہ آپ ان کی خبر گیری فرماتے تھے،کچھ دن وہ غائب رہی،تو آپ نے دریافت فرمایا،صحابہ نے گزارش کی کہ وہ وفات پاگئی ہے،فرمایا،مجھے کیوں نہیں
بتلایا،چنانچہ آپ نے اس کی قبر پر نماز جنازہ ادا کی۔
اس حدیث کو یحییٰ بن ابی انیسہ نے زہری سے ،انہوں نے ابوامامہ بن سہل سے ،انہوں نے حضور رسولِ کریم رؤف رحیم سے اسی طرح روایت کی ،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ذکر
کیا ہے۔