مخدوم شیخ عبد الرشید بن شیخ مصطفیٰ عبد الحمید عثمان: پہلا نام آپ کا محمد رشید تھا اور اسی کو دوست رکھتے تھے اور مراسلات و مکاتبات میں لکھتے تھے،لقب آپ کا شمس الدین تھا،مشاہیر علماء وقت اور اکابر مشائخ زمانہ سے تھے،بعد تحصیل علومِ اصولیہ وفروعیہ کے درس و تدریس میں مشغو رہے،پھر جاذبۂ حقیقی سے اپنے والد ماجد کے مرید ہوکر تمام تعلقات کو ترک کردیا،اکثر کتب حقائق و مارف کو مطالعہ کرتے اور کتب عربی سے بڑا ذوق رکھتے تھے۔شیخ محی الدین کی کتاب اسرار المخلوقات کی عمدہ شرح تصنیف فرمائے۔وفات آپ کی ۱۰۵۵ھ میں ہوئی۔ ’’خواجۂ گیتی‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)