ملیکہ دختر عمرو الزیدیہ از زیدالللات بن سعد سعد العشیرہ بن مذحج،ان کی حدیث کے راوی زہیر بن معاویہ ہیں،جنہوں نے اپنے قبیلے کی ایک خاتون سے روایت کی،ان کا
بیان ہے کہ میرے گلے میں درد شروع ہوگیا،میں ملیکہ کے پاس گئی،تو اس نے گائے کا گھی علاج کے لئے بتایا،کیونکہ انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے
سُنا تھا،کہ گائے کا دودھ شفا ہے،اور گھی دوا ہے۔
یحییٰ بن محمود نے (جس میں کہ انہوں نے اجازت دی) باسنادہ ابوبکر بن ابی عاصم سے،انہوں نے اسماعیل بن عبداللہ بن عثمان بن صالح سے ،انہوں نے عبداللہ بن وہب
سے،انہوں نے کہا کہ انہوں نے حمزہ بن عبدالواحد بن محمد بن عمرو بن حلحلہ کو لکِھا،انہوں نے محمد بن عمرو سے روایت کی،کہ انہیں ملیکہ نے بتایا،حضورِاکرم نے
فرمایا،کہ جب تم کسی قوم کے بارے میں سُنو،کہ وہ زمین میں دھنس گئی ہے،تو ان کی قیامت برپا ہوگئی،تینوں نے ذکرکیا ہے۔