ملیکہ دختر عویمر ہذلیہ ،ان دوعورتوں میں سے ایک ہیں،جنہوں نے دوسری کے پیٹ پر ضرب لگائی تھی اور اس کا حمل ساقط ہوگیاتھا،لڑنے والی دونوں عورتیں بنو ہذیل سے
تھیں،ابن عباس کے مطابق ایک کانام ملیکہ اور دوسری کا نام امِ غطیف تھا،اسے سماک نے عکرمہ سے اور انہوں نے ابنِ عباس سے روایت کیا،ابو عمر اور ابو موسیٰ دونوں
نے ان کا ذکر کیا ہے،لیکن ابوموسیٰ نے ان کے والد کا نام عویم(بغیر راء) لِکھاہے،بقول ابوموسیٰ ایک روایت میں ان کے والد کا نام ساعدہ ہےاور دوسری عورت کا نام
عفیف لکھا ہے،نیز ام موسیٰ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ ملیکہ عویم بن ساعدہ کی بیٹی تھیں یا بہن اور سقوطِ حمل کا قِصہ جو ابوموسیٰ نےبیان کیا ہے،اس میں ایک
غلام یا کنیز آزاد کرنے کا حکم بھی مذکورہےجس سے معلوم ہوتا ہے کہ ملیکہ کا تعلق بنو ہذیل سے تھا۔