مندل بن علی غزی کوفی : کنیت آپ کی ابو عبد اللہ تھی بقول بعض آپ کا نام عمر و اور مندل لقب تھا ۔ آپ امام ابو حنیفہ کے اصحاب میں سے فقیہ فاضل ، محدث صدوق طبقہ کبار تبع تابعین میں سےتھے۔معاونے کہا ہے کہ میں نے کوفہ میں داخل ہو کر کسی کو آپ سے زیادہ اور رع نہیں دیکھا ۔ آپ ۱۰۳ھ یا ۱۶۸ھ میں فوت ہوئے ۔ ابو داؤد اور ابن ماجہ نے آپ سے تخریج کی،آپ کے بھائی ابو علی جہان بن[1]علی بھی فقیہ فاضل اور صاحب حدیث تھے جو ساٹھ سال کی عمر میں ۱۶۱ھ میں فوت ہوئے اور ابن ماجہ نے ان سے تخریج کی ۔ ’’ امام پاک باطن ‘‘اور ’’امام ہمام ‘‘آپ کی تاریخ وفات ہے۔
1۔ حبان علی ’’جواہر المفیہ ‘‘ (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)