مرضیہ،ابن ابی عاصم نے الوحدان میں ان کا ذکر کیا ہے،یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ تا احمد بن عمرو بن ابی عاصم ،عمرو بن بشیر ابوحفص صیرنی سے،انہوں نے
یحییٰ بن راشد سے،انہوں نے محمد بن حمران سے ،انہوں نے عبداللہ بن حبیب سے،انہوں نے ام سلیمان سے،انہوں نے اپنی دادی مرضیہ سے روایت کی،کیا تم ایسی بات سے انکار
کروگےجوحضورِ اکرم کے عہد میں کی جاتی تھی،کہ میت کے پیچھے پیچھے انگیٹھی لائی جاتی تھی۔