ماریہ،حضور اکرم کی کنیز تھیں،ان کی کنیت ام رباب تھی،اہل بصرہ سے ان کی حدیث مروی ہے،کہ جس رات کو حضورِ اکرم نے مشرکین سے فرار کیا تھا،اس رات ایک دیوار کو
پھاندنے کے لئے میں دیوار کے ساتھ جھک گئی تھی،تاکہ آپ کو آسانی ہو،اس حدیث کو عبداللہ بن حبیب نے ام سلیمان سے انہوں نے اپنی والدہ سے ،انہوں نے جناب ماریہ
سے روایت کیا،تینوں نے ذکر کیا ہے۔