ماریہ یا ماویہ،یہ خاتون حجیر بن ابواہاب تمیمی کی آزاد کردہ تھیں،جن کے گھر میں خبیب بن عدی کو قید کیا گیا تھا،عبیداللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے انہوں نے
ابنِ اسحاق سے ،انہوں نے ابن ابی نجیح سے،انہوں نے ماریہ سے روایت کی،کہ خبیب بن عدی ان کے گھر میں بند تھا،ایک دن انہوں نے اس کے ہاتھ میں انگوروں کا اس کے سر
کے برابر ایک گچھادیکھا،جس سے وہ توڑ توڑ کر کھارہاتھا، حالانکہ اس زمانے میں عرب میں انگور کا ایک دانہ بھی دستیاب نہیں تھا،ابوعمر نے ذکر کیا ہے۔
یونس اور بکائی نے بروایت ابنِ اسحاق اس خاتون کا نام ماویہ لکھاہے اور عبداللہ بن ادریس نے ماریہ لکھا ہے۔