ماریہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمتگذار اور مثنیٰ بن صالح بن مہران مولی عمرو بن حریث کی دادی تھیں،ان سے اہل کوفہ نے صرف ایک حدیث روایت کی
ہے،ابوبکر بن عیاش نے ،مثنی بن صالح بن مہران سے،انہوں نے اپنی دادی ماریہ سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورِ اکرم کی ہتھیلی سے زیادہ نرم کسی چیز کو نہیں
چھؤا،تینوں نے ذکرکیا ہے۔
ابوعمر لکھتے ہیں،میں نہیں کہہ سکتا،کہ یہ خاتون اول الذکر ہی ہیں یا کوئی اور ابونعیم لکھتے ہیں کہ ابن مندہ نے اول الذکر سے مختلف قراردیاہے،ابن اثیر کے خیال
میں دونوں ایک ہیں،واللہ اعلم۔