مسیکہ ،عبداللہ بن ابی منافق کی لونڈی تھیں،ان کے اور امیمہ کے بارے میں قرآن حکیم کی یہ آیت اتری،" لاتکرھوافتیاتکم علی البغاء "ان اور تم اپنی لونڈیوں کو
بدکاری پر مجبور نہ کرو،یہ ابن ِمندہ کا قول ہے۔
ابومعاویہ نے اعمش سے،انہوں نے ابوسفیان سے انہوں نے جابر سے روایت کی،کہ امیمہ اور مسیکہ نے عبداللہ بن ابی کے خلاف حضورِ اکرم کے پاس شکایت کی،جس پر مذکورہ
آیت نازل ہوئی۔
ابوالفضل بن ابوالحسن طبری فقیہ نے ابویعلی احمد بن علی سے،انہوں نے ابنِ نمیر سے،انہوں نے ابنِ ابی عبیدہ سے ،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نےاعمش سے،انہوں نے
ابوسفیان سے، انہوں نے جابر سے روایت کی،کہ عبداللہ بن ابی نے اپنی لونڈی کو بدکاری پر مجبور کیا،تو کنیز نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی اور مذکور آیت
نازل ہوئی،ابن ِمندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے،اور ہم نے معاذ کے ترجمے میں اسے زیادہ تفصیل سے لکھاہے۔