مسعود بن حسین بن حسن بن محمد بن ابراہیم کشانی: ابو سعید یا ابو المعالی کنیت اور کن الدین لقب تھا،اپنے زمانہ کے امام فاضل فقیہ کامل،شیخ کبیر محدث بے نظیر مرجع نوازل و نوادر،حسن السیرۃجمیل الامر تھے،فقہ،شمس الائمہ سرخسی سے پڑھی اور حدیث کو ابی القاسم عبید اللہ بن عمر خطیب اور ابی نصر محمد بن حسین با بلی کشانیں سے روایت کرتے تھے،آپ سے امام صدر شہید اور حسام الدین عمر بن عبدالعزیز نے روایت کی،مدت تک سمر قند کے خطیب رہے اور تحدیث واملا اور تدریس میں مشغول رہ۔کتاب مختصر مسعودی تصنیف کیاور تہتر سال کی عمر میں ۵۲۰ھ میں وفات پائی۔ ’’عزت مآب‘‘ تاریخ وفات ہے،اور سمر قند میں دفن کیے گئے۔ کشانی کشانیہ کی طرف منسوب ہے جو چمنستان سمر قند کی نواح میں ایک شہر ہے۔
(حدائق الحنفیہ)