۱۲۳۴ھ سال ولادت، تاریخی نام سید ریاض الحسن، تحصیل علم اپنے چچا مولوی سراج الدین اور مولانامعین الدین کڑوی اور مولانا محمد حسین لکھنوی سے کی، صحاح ستہ کی
حضرت شاہ عبد الغنی مجددی دہلوی سے سندلی، ۱۲۶۱ھ میں تحصیل علم سے فارغ ہوئے، حضرت قطب العالم مولانا شاہ احمد سعید مجددی دہلوی سے نقش بندی سلسلہ میں مرید
ہوکر خلافت واجازت سے سرفراز ہوئے، ۱۲۸۲ھ میں حج وزیارت کا شرف حاصل کیا، مکہ مکرمہ میں حضرت شیخ الاسلام سید احمد وحلان مکی قدس سرہٗ سے تکمیل حدیث کی، ساری
زندگی تبلیغ وارشاد میں گذری، شوال ۲۲۹۲ھ میں اپنے وطن فتح پور ہسوہ میں انتقال کیا،شیخ محمد علی طلیق، ہسوی نے ‘‘نور اللہ مرتتبہٗ’’ فقرۂ تاریخ کہا۔
(تذکرہ علمائے ہند)