آپ حسنی سادات میں سے تھے آپ کی آبائی نسبت حضرت غوث الاعظم سے ملتی ہے۔ میر محمد ہاشم بن سید محمد عیلان بن سید عبداللہ۔ بن سید احمد بن سید عمر بن سید ابراہیم بن سید حسین بن سید محمد صرمونی بن سید یوسف بن سید عبدالرزاق بن سیّد میمون بن سید مسعود بن سید محمد بن میر حسن بن حیات میر بن محمد صالح بن حضرت غوث الاعظم قطب العالم محی الدین سید عبدالقادر جیلانی آپ اعتقادی طور پر کوہ راسح اور عبادت میں بحربے کراں تھے۔ ہدایت میں صاحب المکارم و المکاقب تھے ۱۱۳۳ھ میں کشمیر کے خطۂ بے نظیر میں وارد ہوئے۔ دن رات تلاوت قرآن میں مشغول رہتے عام لوگوں کی صحبت سے پرہیز کرتے تھے نماز فجر سے لے کر اشراق تک ذکر جہر میں مشغول رہتے تھے۔ ثمرات الاشجار اور تواریخ اعظمیٰ نے آپ کی کرامات درج کی ہیں۔
آپ ہفتم شوال ۱۱۳۵ھ کو فوت ہوئے۔
رفت از دنیا چو میر ہاشمی گفت تاریخ وصال اوخرد
|
|
روح اوشد وصل با وصل خدا میر سید ہاشمی مجتبےٰ
|
(خذینۃ الاصفیاء)