میر نور الہدیٰ بن سید قمر الدین حسینی اورنگ آبادی: عالمِ اجل،فاضل اکمل،جامع اصناف علوم تھے۔۱۱۵۳ھ میں پیدا ہوئے،ابتداء سے انتہائ تک علوم اپنے باپ سے پڑھے اور سولہ سال کی عمر میں تحصیل علوم سے فارگ ہوکر قرآن کو حفظ کیا اور جب اپنے باپ کے ساتھ حج کر کے واپس آئے تو تدریس و تصنیف میں م شغول ہوئے اور بہت لوگوں کو فیض یاب کیا۔اپنےو الد کی کتاب مظہر النور کی شرح لکھی۔
(حدائق الحنفیہ)