صاحب ورع و تقوی بزرگ تھے علوم حدیث تفسیر میں یگانہ روزگار تھے۔ بیس سال میں ہی مختلف اقسام کے علوم مروّجہ پر دسترس حاصل کرلی تھی۔ اور سلسلۂ تدریس جاری کردیا تھا۔ آپ کی تصانیف میں سے شرح قطبی سراجی بہت مشہور کتابیں ہیں۔ آج تک درسیات میں پڑھائی جاتی ہیں۔ تفسیر کشفاف پر (اسرارالتنزیل)حاشیہ لکھا۔
آپ کی ولادت ۷۴۰ھ میں ہوئی مگر وفات ۸۱۸ھ میں ہوئی۔
اشرف و اکرم شریف دوجہاں ہست تولیدش خلیل اہل دل ۷۴۰ھ
|
|
زینت اسلام پیر دین حنیف رحلتش سید ولی حق شریف
|
|
(خزینۃ الاصفیاء)