آپ کی والدہ ماجدہ میر محمد علی سہروردی کی بیٹی تھیں چونکہ میر محمد علی قدس سرہ کی اپنی نرینہ اولاد نہیں تھی۔ آپ نے اپنے نواسے کی تربیت اور تعلیم میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ رحلت کے وقت انہیں مسند ارشاد پر بٹھایا حضرت میر کے بعد میرابوالفتح نے بڑی محنت اور جانفشانی سے اس سلسلہ طریقت کو جاری رکھا اور مخلوق خدا کو بڑی تن دہی سے راہ ہدایت دکھاتے رہے۔ آپ کی وفات ۱۱۲۵ھ میں ہوئی تواریخ اعظی نے خلیفہ شاہ جیلانی سے تاریخ وفات لی ہے۔
حضرت بوالفتح میر با کمال سال تاریخش بقول اہل خبر
|
|
شد چو از دنیا بحنت جائے گیر داں معلّی اشرف الاخلاق میر ۱۱۲۵ھ
|
(خذینۃ الاصفیاء)