محمود بن محمد بن قاضی زادہ الشہیر بہ میرم چلپی: خواجہ زادہ اور سنان پاشا سے علوم و فنون حاصل کر کے علامہ زمانہ ہوئے۔پہلے مدرسہ کلیولی پھر اور نہ پھر بروسا کے مدرس بنے،اخیر کو سلطان با یزید خاں نے اپنے لیے آپ کو معلم بنالیا اور آپ سے علوم ریاضیہ حاصل کیے۔آپ نے حج کیا اور اپنے شہر میں آکر ۹۳۱ھ میں وفات پائی۔آپ کی تصنیفات سے رسالہ فی معرفت سمۃ القبلہ اور شرح زیچ الغ بیگ کی فارسی میں اور اپنے نانا قوشجی کے رسالہ فتحیہ کی شرح جو ہئیبت میں ہے،وغیرہ رسائل یادگار ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)