متفرق  

حضرت شیخ یوسف قتال

آپ نے بے حدرِیاض اور مجاہدے کیے اور کمال حاصل کیا، آپ قاضی جلال الدین لاہوری کے مرید اور انہی کے داماد تھے۔ مشہور ہے کہ سلطان محمد تغلق کے بنائے ہوئے پل پر ریاضت کرتے اور مشغول عبادت رہاکرتے تھے، اسی زمانے میں ایک آدمی جس کا نام بھی جلال الدین تھا آپ سے حصول فیض کا خواہش مند تھا، ہمیشہ منتظر حکم رہتا تھا، جو کچھ آپ ارشاد فرماتے تھے اس پر عمل کرتا تھا یہاں تک کہ اپنی منزل مقصود پر پہنچ گیا، آپ نے 933ھ میں وفات پائی اور ہفت پل کی عمارت میں آپ کا مق...

حضرت شیخ احمد المشہور بہ ملا جیون

حضرت شیخ احمد المشہور بہ ملا جیون  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ وقت کے علماء عظام اور فقہائے کرام میں سے تھے۔ اورنگ زیب بادشاہ کے استاد محترم تھے اور خود مولانا لطف اللہ جہاں آبادی کے شاگرد رشید[۱]تھے۔ تفسیر احمدی تشریح آیات احکام قرآنی میں ایک عمدہ تفسیر ہے آپ نے تالیف فرمائی تھی آپ ۱۱۳۰ھ میں فوت ہوئے۔ [۱۔صاحب تذکرہ علماء ہند نے لکھا ہے کہ آپ کا نام ملّا جیون امیٹھوی بن سعید بن عبدالرزاق بن خاصہ صدیقی نسب حنفی مذہب اسکی اصل صالحی بطن اور امیٹھی...