حضرت مولانا شاہ محمد معین الدین آروی
حضرت مولانا شاہ محمد معین الدین آروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ زبد ۃ الاصفیاء حضرت مولانا شاہ محمد مصلح الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے محمد معین الدین احمد نام، معین تخلص، عاشق رسول لقب، ۱۳۰۵ھ میں آرہ میں پیدا ہوئے، تربیت آرہ میں پائی، ابتدائی تعلیم، فارسی، عربی اور خوش نویسی اپنے خاندانی بزرگوں سے حاصل کی، عربی درس نظامی کی تکمیل مولوی حکیم عبد الوہاب آردی، مولوی ماجد علی جونپوری، مولانا مفتی رحیم بخش آروی سےکی، دستار بندی اور سند فراغ اعلیٰ...