آپ میاں اکبرعلی بن سلطان حاجی دڑوہ والہ کے چوتھے بیٹے تھے۔
معمولات
آپ پرہیزگار،اہل تقوٰے تھے۔نماز پنجگانہ پر واظبت رکھتے۔سردیوں کے موسم میں ساری مسجد میں گذاردیتے۔قرآن مجید کی تلاوت کیاکرتے۔ان کاجسم دُبلاپَتلاتھا۔
شادی خانہ آبادی
آپ کی شادی ۲۷کتک ۱۹۱۹بکرمی مطابق ۱۹جمادی الاولیٰ ۱۲۷۹ھ کو ہوئی۔
اولاد
آپ کے دوبیٹے تھے۔
ا۔میاں اللہ دتہ لاولد۔
۲۔میاں فیروزعلی۔
؎ میاں فیروزعلی کے چاربیٹے ہیں۔صاحبزادہ محمد شفیع۔صاحبزادہ محمد عالم۔صاحبزادہ محمد
طفیل۔صاحبزادہ نذرمحی الدین موجود ہیں۔
؎ صاحبزادہ محمد عالم کے چار بیٹے ہیں۔صاحبزادہ محمود اختر۔صاحبزادہ سلمیر احمد۔صاحبزادہ
منیر احمد۔صاحبزادہ سعید احمد۔چاروں موجودہیں۔
تاریخ وفات
میاں دیوان علی کی وفات۱۳۲۰ھ میں ہوئی۔قبردڑوہ (اکبرآباد)ضلع گجرات میں ہے۔
مادۂ تاریخ "فخرگیتی"۔
(سریف التوایخ جلد نمبر ۲)