آپ میاں خدابخش بن میاں محمد بختاور بھڑیوالہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند یگانہ تھے۔خلافت و اجازت اپنے دادامیاں محمد بختاوربن میاں شکرعلی رحمتہ اللہ علیہ سے رکھتے تھے۔
مراتب سلوک
آپ صاحب جذبہ و سلوک وفقروریاضت و عبادت تھے۔آپ کا سلسلہ فقر علاقہ دوآبہ اور مانجھہ میں اکثرپایاجاتاہے۔
اولاد
آپ کے دو بیٹے تھے۔
۱۔میاں جان محمد۔
۲۔میاں خان محمد لاولد۔
نوٹ:۔ آپ نے ایک عورت سے نکاح کیاتھا۔پہلے شوہر سے اُس کا ایک بیٹابنام خدا یارساتھ آیااورآپ کے گھر میں پرورش پائی۔جب وہ جوان ہواتوآپ نے اس کی شادی کردی۔اس کے ہاں ایک لڑکاشرف الدین نام پیداہوا۔آگئے اُس کا بیٹاگوہرشاہ نام متولد ہوا۔اُس نے میاں غلام رسول کی حقیقی اولاد کے ساتھ ملکیّت زمین کی شرکت کا دعوٰی کردیا۔چناچہ عدالت کی طرف سے وہ شخص حِصّہ زمین اور وراثت ِ جدی سے محروم کیاگیااور پھرچندعرصہ کے بعد لاولد فوت ہوگیا۔
یارانِ طریقت
آپ کے چند خواص مرید یہ ہیں۔
۱۔میاں جان محمد فرزند اکبر بھڑی شریف ضلع گوجرانوالہ
۲۔میاں خان محمد فرزنداصغر بھڑی شریف ضلع گوجرانوالہ
۳۔میاں کرم شاہ بن لال شاہ اولاد شاہ غریب رحمتہ اللہ علیہ گاجرگولہ ضلع گوجرانوالہ
۴۔میاں امام شاہ بن لال شاہ اولاد شاہ غریب رحمتہ اللہ علیہ گاجرگولہ ضلع گوجرانوالہ
۵۔باباعظیم شاہ کوٹلی بال گوبند ضلع گوجرانوالہ
۶۔میاں روشن دین
میاں غلام رسول کی قبرگورستانِ رحمانیہ میں ہے۔
وفات ۱۲۴۳ھ۔
(سریف التوایخ)