فرزند سوم میاں سلطان فضل بن سلطان ملک بن سلطان محمد نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ ۔بیعت و خلافت اپنے چھوٹے بھائی میاں شاہ بخش بن سلطان فضل سے رکھتے تھے۔
اعمال صالح
آپ امیرانہ مزاج درویش تھے۔شریعت کے پابند ۔عابد۔متورع۔متقی۔ زاہدتھے۔آپ کا قلب ذاکرتھا۔علم توحیدمیں آپ کاکلام عالی تھا۔
اولاد
آپ کےایک ہی فرزند میاں لدھے شاہ تھے۔
؎ میاں لدھے شاہ اہل توحید وفقرتھے۔ان کا ایک درویش سائیں بدرالدین کشمیری گجراتی
صاحب ذکروفکرتھا۔ان کے تین بیٹے ہوئے۔میاں شہسوار۔میاں محمد حسین ۔میاں
فضل حسین۔
؎ میاں شہسوار مہمان خلیق و لئیق تھے۔جوانی میں انتقال کرگئے۔ان کے تین بیٹے ہیں۔
صاحبزادہ غلام سرور ۔صاحبزادہ محمد شفیع ۔صاحبزادہ نذرمحی الدین ۔تینوں موجودہیں۔
؎ میاں محمد حسین بن لدھے شاہ۔نیک طبع ہیں۔ان کے دوبیٹے ۔صاحبزادہ محمد امین اور
صاحبزادہ محمد شفیع موجودہیں۔
؎ صاحبزادہ محمد امین تعلیم یافتہ ۔عمدہ اطوار۔حَسین وجَمیل ہیں۔گجرات بَینک میں کلرک
ہیں۔فقیرسیّد شرافت عافاہ اللہ کے ساتھ محبت اورعقیدت وارادت رکھتے ہیں۔
یاران ِطریقت
آپ کے خواص مریدوں میں سے یہ مشہورتھے۔
۱۔حافظ غلام حسین۔ساکن جالندھر
۲۔سائیں پیر بخش بافندہ ۔ساکن کوٹلہ سوہیاں ضلع گجرات۔یہ چہل کاف کا عامل تھا۔
تاریخ وفات
میاں اخلاص محمد کی وفات ۱۳۱۶ھ میں ہوئی قبر گورستانِ سچیاریہ میں ہے۔
مصرعہ تاریخ "نرخ بالاکن کہ ارزانی ہنوز"۔
(سریف التوایخ جلد نمبر ۲)