آپ فرزند اکبرمیاں حشمت علی بن اکبرعلی دڑوہ والہ رحمتہ اللہ علیہ کے تھے۔بیعت و خلافت اپنے حقیقی چچامیاں سلطان شیردڑوہ والہ رحمتہ اللہ علیہ سے رکھتے تھے۔
اخلاص
آپ درویش صورت نیک سیرت ۔شاہ قد جسیم تھے۔سرپرٹوپی رکھتے ۔ادب اخلاص میں بلند پایہ تھے۔متعدد مرتبہ مجھ کو ملے۔عزّت واحترام وآداب میں کوئی دقیقہ نہ چھوڑتے۔درگاہ نوشاہیہ میں کئی مرتبہ حاضر ہواکرتے ۔
خاندانی تاریخ
آپ کا حافظہ بہت قوی تھا۔اپنے خاندان کی تاریخی روایات کا آپ کو کافی علم تھا۔اپنی یادداشت کی بناپر اپنے بزرگوں کے واقعات بیان کرتے ۔میں نے ۱۳۷۱ھ میں خود آپ کے پاس موضع دَڑوہ جاکرآپ سے حضرات سچیاریہ کے حالات تحریر کیے۔
اولاد
آپ کے ایک ہی فرزند صاحبزادہ محمد فاضل موجودہیں۔
صاحبزادہ محمدفاضل کے تین بیٹے ہیں۔صاحبزادہ مظفرعلی۔صاحبزادہ خضر حیات۔صاحبزادہ محمداکرام۔تینوں اس وقت موجود ہیں۔
تاریخ وفات
میاں امام علی کی وفات ۱۳۷۳ھ میں ہوئی۔قبردڑوہ (اکبرآباد)ضلع گجرات میں ہے۔
مادۂ تاریخ "ریاض نوشاہ"۔
(سریف التوایخ جلد نمبر ۲)