آپ میاں جان محمد بن میاں غلام رسول بختیاری رحمتہ اللہ علیہ کے بڑے بیٹے تھے۔بیعت و خلافت میاں کرم شاہ بن میا ں لال شاہ ساکن گاجرگولہ سے رکھتے تھے۔وہ مرید آپ کے دادا میاں غلام رسول بن خد ابخش بختاوری کے تھے۔
آپ صاحب جذبہ و عشق ذوق و شوق تھے۔جوش کے وقت جوکچھ منہ سے فرماتے وہی ہوجاتاتھا۔
کشفی نگاہ
آپ کے بیٹے کاشتکاری کرتے تھے۔ایک روزشام کے وقت ان کی ایک گائے گم ہوگئی۔ساری رات تلاش کی اور دن کوبھی دوپہرتک ڈھونڈتے رہے۔مگرکوئی سراغ نہ ملا۔آپ بحالت ضعیفی گھرمیں بیٹھے تھے۔بیٹوں نے آکر خبرکی۔آپ نے مراقبہ کیااورفرمایاکہ اس وقت وہ فلاں ٹیلہ پر چَررہی ہے۔چنانچہ وہ گئے تو وہیں سے مِل گئی۔
دولت مندی کی دعا
ایک دن آپ گھرسے چل کر درگاہِ شریف حضرت پاک صاحب رحمتہ اللہ علیہ پرجارہے تھے۔بوجہ ضعف و نقاہت کے راستہ میں بیٹھ کردم لینے لگے۔میاں کرم الدین بن وزیر شاہ زمانی نے جو نوجوان تھے۔آپ کو کاندھوں پر اٹھاکر دربارشریف پہنچادیا۔آپ نے ان کو دعا فرمائی کہ خداتعالیٰ تم کو دنیا میں بڑے رنگ لائے گا۔چنانچہ اُن کی غربت جاتی رہی اور اس کے بعد دولت مند ہوگئےاورتازمانہ حال اُن کی اولاد بھی مالدارہے۔
بے ادب کو سزا
منقول ہے کہ آپ نے اپنے ایک صاحبزادہ کی شادی کی۔ایک زمیندار بنگس نام آپ سے تھانہ پَت کالاگ طلب کرتا۔آپ نے فرمایایہ کمیوں کالاگ ہے۔اُس نے آپ کو بہت تنگ کیا۔آپ نے جوش سے کہاکہ اگرتوآٹھ روزتک زندہ رہاتوآکرلے جانا۔چنانچہ وہ آٹھویں دن مر گیا۔
اولاد
آپ کے پانچ بیٹے تھے۔
۱۔میاں صدرالدین لاولد۔
۲۔میاں رحیم بخش۔
۳۔میاں قطب الدین۔
۴۔میاں رکن الدین۔
۵۔میاں الٰہی بخش۔
؎ میاں رحیم بخش کاایک بیٹامیاں لدھاتھاجولاولد فوت ہوا۔
؎ میاں قطب الدین اور میاں رکن الدین دونوں کے ذکر آٹھویں فصل میں آئیں گے۔
؎ میاں الٰہی بخش کے دو بیتے تھے۔میاں غلام محمد۔میاں وریام محمد۔
؎ میاں غلام محمد کا ذکر نوویں فصل میں آئے گا۔
؎ میاں وریام محمد کی بیعتِ طریقت حاجی شیخ شمس الدین سلیمانی چاوہ والہ سے تھی۔ان کے
ایک ہی فرزندتھے۔جولاولد فوت ہوئے۔
یارانِ طریقت
آپ کے پانچوں لڑکےبھی آپ کے ہی مرید تھے۔
۱۔میاں صدرالدین لاولد۔
۲۔میاں رحیم بخش۔
۳۔میاں قطب الدین۔
۴۔میاں رکن الدین۔
۵۔میاں الٰہی بخش۔
۶۔میاں رنگ شاہ بن سلطان شاہ ۔اولادِ شاہ غریب رحمتہ اللہ علیہ گاجرگولہ
۷۔میاں مہرشاہ بن سلطان شاہ ۔اولادِ شاہ غریب رحمتہ اللہ علیہ گاجرگولہ
میاں محمد بخش مدفون گورستانِ رحمانیہ۔
وفات ۱۳۱۱ھ۔
(سریف التوایخ)