فرزند ثانی میاں سلطان فضل بن سلطان ملک بن سلطان محمد نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ ۔خرقہ خلافت و اجازت اپنے چچامیاں سلطان مست رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کیا۔
اخلاق
آپ بڑے بہادرشاہ زورتھے۔دنیاکو ترک کرکے فقیر ہوگئے۔خوش آواز بحد کمال تھے۔ ستار کے ساتھ گایاکرتے تھے۔سامعیں کو بہت تاثیرہواکرتی۔ریاست مالیر کوٹلہ کانواب آپ کامرید تھا۔
مدفن
میاں رستم علی ریاست مالیر کوٹلہ میں فوت ہوئے۔کوئی اولاد باقی نہیں۔بیان کیاجاتاہے کہ آپ کی قبرفرشتوں نے بنائی تھی۔
وفات ۱۳۲۳ھ۔
فائدہ۔
مردانِ غیب یاملائکہ کابزرگوں کے ساتھ ایسی خدمات کرناکتب تاریخ و تصوّف سے ثابت ہے۔چنانچہ
۱۔خواجہ مودودچشتی کاجنازہ مردانِ غیب نے پڑھااورغائب ہوگئے۔۱؎
۲۔شاہ جمال قادری کوملائکہ نے دفن کیا۔کسی کو خبرنہ ہوئی۔۲؎
۱؎تذکرہ اولیائےہندجلد۱ص۲۱۔۲؎تذکرہ جلد۳ص۱۶۶۔شرافت
(سریف التوایخ جلد نمبر ۲)