آپ میاں محمد زمان بن میاں ابراہیم المعروف عبدالرحیم رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے بیٹے اور مریدو خلیفہ تھے۔
سیروسیاحت
نسبت جذبہ آپ پرغالب تھی۔بحالتِ مجذوبی پھرتے پھراتےموضع مَنج میں جو دریائے راوی پرایک گاؤں ہے۔چلے گئے۔والدکاانتقال بعدمیں ہوا۔آپ کے بیٹے میاں امام شاہ رحمتہ اللہ علیہ نےجاکر آپ کواطلاع دی توآپ واپس آئے۔
زُہد
آپ دنیااور اہل دنیاسے کنارہ کش رہتے۔تمام کاروباردنیاوی اولاد پر چھوڑدئیے۔خود یادِ الٰہی میں رہتے۔لوگوں کو کم مریدبناتے۔
اولاد
آپ کے دو بیٹے تھے۔
۱۔میاں مبارک شاہ۔
۲۔میاں امیرشاہ لاولد۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)