حضرت مولانا محمد عبد العزیزی خاں مدظلہٗ العالی کےچھوٹے بھائی، حضرت صدر الافاضل مولانا نعیم الدین فاضل مراد آبدی اور اساتذۂ جامعہ نعیمیہ سے علوم و فنون کی تکمیل کی اور قطب المشائخ حضرت شاہ علی حسین اشرفی میاں سرکار کچھوچھہ سےمرید ہوکر تکمیل سلوک کیا، اور اجازت وخلافتپائی، مرتاض متقی، اور صاحب مقامات ہیں، چھبیس ۲۶برس قبل سی۔ پی ناگ پور میں نشر علوم دین کے لیے جامعہ عربیہ قائم کیا، اور انتہائی جاں نشانی سے مدرسہ کو ترقی کے اعلیٰ منازل تک پہونچایا، ابتداء میں درس بھی دیا، آپ حضرت صدر الافاضل کے ارشد تلامذہ میں ہیں، آپ کا شمار ہندوستان کے جید علما میں ہے آپ نے جامعہ اشرفیہ کچھوچھا شریف واقع آستانہ سرکار کلاں میں بھی ایک عرصہ تک تدریسی فرائض انجام دیئے حضرت شمس المشائخ، قطب عالم مولانا شاہ سید محمد مختار اشرف سجادہن شین نے یہاں آپ سے خصوسی درس لیا۔