احمد بن[1]محمد خطیب خوارزم: ۴۸۴ھ میں پیدا ہوئے،موفق الدین لقب تھا،فقہ نجم الدین عمر نسفی اورعلم عربی جار اللہ محمود زمخشری سے حاصل کیا یہاں تک کہ ادیب فاضل اور فقیہ کامل ہوئے اور ناصر الدین صاحب کتاب مغرب نے آپ سے استفادہ کیا۔سیوطی نے بغیۃ الوعاۃ فی طبقات النخاۃ میں لکھا ہےکہ صفدی نے کہا ہے کہ موفق الدین علم عربیہ میں بڑے متمکن اور عزیز العلم،فقیہ فاضل اور ادیب شاعر تھے جنہو ں نےعلامۂ زمخشری سے پڑھا اور خطبے واشعار تصنیف کیے اور ۵۹۸ھ میں وفات پائی۔
1۔ صحیح بنام ابو الموید موفق بن احمد بن محمد مکی متوفی ۵۶۸ھ مصنف’’مناقب امام ابی حنیفہ‘‘ و ’’دیوان شعر‘‘(جواہر المضیۃ فوائدلبیہ ہدیۃ العارفین دستور الاعلام)
(حدائق الحنفیہ)