امام مولیٰ علامہ عبد الرحمٰن بن جمال الدین شیخ زادہ: ادیب،محدث، مفسر،واعظِ شیریں بیان،قاری خوش الحان،عالمِ جلیل اور فاضل کبیر تھے۔عقد منظوم میں لکھا ہے کہ زیقون کے شہر میں پیدا ہوئے۔مولیٰ حافظ عجمی اور مولیٰ محمد قرامانی سے تحصیل علم کی پھر قصبہ ابی ایوب انصاری کے مدرسہ دار الحدیث کے سر براہ رہے،جامع قاسم پاشا کے خطیب رہے،۹۷۱ھ میں وفات پائی،تفسیر بیضاوی کا حاشیہ لکھا،ابو سعود آفندی مفتی نے ’’صورۃ اجازتہ‘‘ میں آپ کی بہت تعریف کی ہے۔
(حدائق الحنفیہ)