مولیٰ احمدی کرمانی مؤلف سکندر نامہ: اصل میں آپ ولایت کرمان کے رہنے والے تھے،پہلے اپنے شہر کے علماء و فضلاء سے پڑھا پھر قاہرہ میں تشریف لائے اور وہاں علم تحصیل کیا،کہتے ہیں کہ آپ ایک دن مع مولیٰ فناری متوفی ۸۳۴ھ اور حاج پاشا کے مشائخ صوفیہ میں سے ایک صوفی کی خدمت میں حاضر ہوئے جنہوں نے آپ کو دیکھ کر کہا کہ اےت احمدی تم اپنی عمر شعراشعر میں ضائع کرو گے اور حاج پاشا طب میں عمر ضائع کریں گے اور مولی فناری عالم ربانی ہوں گے پس اخیر کو ایسا ہی ہوا کہ مولیٰ احمدی نے جب اپنے ملک میں معاوت کی تو کرمان کے امیر کی جس کو شعر و سخن کا بڑا شوق تھا،صحبت اختیار کی پھر امیر سلیمان بن بایزد خاں کے مصاحب ہوئے اور اس کے لیے ایک کتاب مسمے بہ سکندر نامہ اور اکثر اشعارو قصائد تصنیف کیے۔
(حدائق الحنفیہ)