مولیٰ عصام الدین ابراہیم بن محمد بن عرب شاہ اسفرائنی: فقیہ کامل،عالم فاضل،صاحب تصانیف شہیرہ تھے،شرح عقائد نسفی اور تفسیر بیضاوی پر حواشی لکھے۔شرح وقایہ کی شرح اور تلخیص المعانی کی شرح اطول نام تصنیف کی،ان کے سوا اور بہت سی کتابیں و رسالے تصنیف کیے اور ۹۴۴ھ میں وفات پائی۔ ’’فخر الدین‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)