مولیٰ محمد المعروف بہ صاری کرز زادہ (اپنے دادا نور الدین بن یوسف صاری کرزمتوفی۹۲۹ھ قاضی عسکر روم ایلی کی نسبت سے صاری کرز زادہ مشہور ہیں): فقیہ،متکلم،مدرس،حلیم الطبع عالم فاضل تھے۔مدینہ منورہ اور حلب کے قاضی رہے،کئی جگہ درس دیا۔۹۸۹ھ میں وفات پائی۔تعلیقہ علیٰ کتاب الصوم من الہدایہ،حواشی علیٰ مفتاح العلوم للسکا کی،حواشی علیٰ الٰہیات من شرح المواقف اور رسالہ بلیغہ فی وصف علم،ان کی تصانیف ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)