مولانا حسامی واعظ: چونکہ مولانا محمد حسام الدین قہستانی کے اقرباء و تلامذہ میں سے تھے اس لیے اسی مناسبت سے حسامی کے نام سے مشہور ہوئے،بڑے فصیح و بلیغ و طلیق اللسان اور کثرت قوت حافظہ میں مشہور و معروف تھے چنانچہ بڑی بڑی حکایات کو بعینہ عبارت مصنفین میں منبر پر یا دپڑھ دیتے تھے اور ہر جمع کو جامع مسجد دار السلطنت ہرات میں وعظ کرتے تھے اور چار شنبہ کے روز مزار خواجہ ابو الولید احمد قدس سرہ میں لوگوں کو وعظ و نصائح سے محفوظ و مسرور فرماتے تھے اور مؤلف حبیب السیر متوفی ۹۴۲ھ کے ہمعصروں میں سے تھے۔
(حدائق الحنفیہ)