آپ علوم ظاہری اور باطنی میں بڑے بلند مقامات پر فائز تھے علوم شریعت و طریقت میں یگانہ روزگار تھے۔ آپ کی ولایٔت پر تمام مخلوق اتفاق رکھتی تھی۔ دل میں ذوق تھا اور صاحبِ حال بزرگ تھے۔ قرآن پاک پڑھتے وقت حالت وجد میں رہتے۔ اور خود رفتہ ہوکر قرآن سناتے آپ بڑے صاحب تصنیف ہیں۔ اخلاق محسنی تفسیر حسینی جیسی کتابیں اب تک یاد گار زمانہ ہیں۔ یہ کتابیں علماء و مشائخ کی نگاہ میں ہمیشہ مقبول و مرغوب رہی ہیں۔
آپ ۹۱۰ھ میں واصل بحق ہوئے۔ آپ حضرت مولانا عبدالرحمٰن جامی صاحب نفحات الانس کے ہمعصر تھے آپ کی مجلس وعظ میں ہزاروں لوگ جمع ہوتے اور ہدایت پاتے۔
رہبر دین صاحب علم الیقین شیخ بود سالِ وصالش عیاں ۹۱۰ھ
|
|
عالم معصوم محمد سین نیز مخدوم محمد حسین ۹۱۰ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)