مولانا کمال الدین حضرت نصیر الدین کے بیٹے اور خواجہ گنجشکر قدس سرہٗ کے پوتے تھے۔ آپ سخاوت اور بلندی ہمتی میں مشہور تھے۔ یہاں تک کہ سیر و سفر میں بھی آپ کثرت سے طعام ساتھ رکھتے تھے اور غربأ ومساکین میں تقسیم کرتے تھے۔ اور یہ بارکت آپ کو اس وجہ سے حاصل ہوئی کہ اوائل حال میں آپ حضرت سلطان المشائخ کے لنگر کی دیگیں دھویا کرتے تھے۔ آپ کسی سبب سے علاقہ مالوہ میں تشریف لے گئے اور وہیں آپ کا وصال ہوا۔ رحمۃ اللہ علیہ۔
(اقتباس الانوار)