حضرت مولانا ابو المنظور محمد نظام الدین ملتانی حنفی قادری سروری قدس سرہ ملتان شریف میں پیدا ہوئے،اپنے دور کے با کمال اساتذہ سے تحصیل علم کی۔دربار شریف حضرت سلطان العافین سلطان با ہو قدس سرہ کے سجادہ نشین حضرت امیر سلطان قدس سرہ کے دست مبارک پر بیعت ہوئے اور تا حیات تحریرو تقریر کے ذریعے مسلک اہل سنت و جماعت کی تبلیغ و حمایت کرتے رہے،مناظرہ میں یدطولیٰ رکھتے تھے،آپ کی تصانیف پر عموماً یہ اعلان درج ہوتا تھا:۔
’’اہل اسلام کو واضح ہو کہ اگر آپ کو کوئی وہابی ،شیعہ ،مرزائی، چکڑاولی ستائے اور چلینچ دے تو فوراً مولانا محمد نظام الدین ملتانی رئیس المناظرین کو با نتظام جلسہ طلب کریں،لیکن دس دن پہلے اطلاع دیں،ممدوح صاحب ان کے ساتھ ہر وقت مناظرہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔‘‘
آپ بفضلہ تعالیٰ مناظرے میں کامیب رہتے ،یہی وجہ تھی کہ مخلافین ان کا سامنا کرنے سے گھبراتے تھے۔
مولانا محمد نظام الدین ملتانی قدس سرہ نے تصانیف کا بڑا ذخیرہ یادگار چھوڑا لیکن آپ کے صاحبزادے کا شتکاری میں مصروفیت کی بنا پر آپ کی تصانیف کی اشاعت نہیں کر سکے اس لئے آج کل یہ کتابیں نایاب ہیں،آپ کی تصانیف کے نام یہ ہیں:۔
۱۔ سلطان الفقہ المعروف فتاویٰ نظامیہ،گیارہ حصوں میں ان سوالات کے جوابات کا مجموعہ ہے جو وقتا فوقتاً اطراف و اکناف سے آپ کے پاس آتے رہتے تھے، بحمدہ تعالیٰ یہ فتاویٰ،مکتبہ علویہ رضویہ ڈچکوٹ روڈ لائل پور سے چھپ چکا ہے، تکملہ فتاویٰ نظامیہ اس سے الگ ہے۔
۲۔حقیقت مذہب شیعہ(چار حصے(
۳۔بم کا گولہ برافضی ٹولہ
۴۔ قہر یزدانی بر قلعۂ قادیانی
۵۔ ابا طیل وہابیہ
۶۔ النصح والمآرب فی احکا اللحے والشوارب۔ (ڈاڑھی اور مونچھوں کے احکام(
۷۔ القول الجلی فی رد حسین علی فی کشف المغیبات
۸۔ عقائد علماء دیوبند
۹۔ سیف النعمان علیٰ اہل الطغیا
۱۰۔بلاغ المبین
۱۱۔ تفسیر نور
۱۲۔ مکہ بجواب طمانچہ
۱۳۔ سیرۃ المقلدین
۱۴۔ تحفۃ الناظرین یادگار نظام الدین۔
۱۵۔ سلطان التفاسیر(دس پارے(
۱۶۔ زمانے کا تغیر
۱۷۔ راہ عرفان(بزبان پنجابی(
۱۸۔ تحفۂ دستگیر
۱۹۔ شرح قصیدہ غوثیہ
۲۰۔ صمصام الامامیہ علی اعناق الرافضیہ
۲۱۔ جرعۂ غسلین در حلق غیر مقلدین
۲۲۔ظل النعام فی عدم جو از الفاتحہ خلف الامام
۲۳۔ رسالہ عدم جو ازرفع یدین و آمین با لجہر
۲۴۔ اصلاح الطالبین
۲۵۔ تحقیق مسئلہ ہمہ اوست
۲۶۔ انگار عشق،ڈبل روٹی شرح پکی روٹی
۲۷۔ درثمین المعروف فیوضات سلطانی مع رسالہ اثبات ذکر جہر۔
حضرت مولانا محمد نظٓم الدین ملتانی قدس سرہ کا مولد و منشا ملتان شریف ہے، بعد ازاں وزیر آباد،دروازہ موجد ین میں منتقل ہو گئے اور یہیں آپ کا وصال ہوا۔
حضرت مولانا محمد شفیع مدظلہ خطیب اعظم کاموں کے،مولانا نظام الدین ملتانی کے شاگردوں میں سے ہیں لیکن افسوس کہ کوشش بسیار کے با وجود ان کے تفصیلی حالات وکوائف حاصل نہ ہو سکے۔
(تذکرہ اکابرِ اہلسنت)